مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے پر کار میں سوار افراد نے موٹر سائیکل سوار مسلمان کو تشدد کا نشناہ بنا کر ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی کے علاقے ترکمان گیٹ پر شاہنواز نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ساتھ جارہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل ایک کار کو جالگی، جس پر گاڑی میں سوار افراد نے پہلے تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ یہ شخص مسلمان ہے تو اسے اپنی بربریت کا نشانہ بناکر شدید زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ شاہنواز کو وہاں موجود افراد نے اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد شاہنواز کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی ان کا مطالبہ تھا کہ واقعے کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرکے ان کی گرفتاری کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
مہر نیوز/6 اپریل / 2015 ء : ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں موٹر سائیکل کی ٹکر لگنے پر کار میں سوار افراد نے موٹر سائیکل سوار مسلمان کو تشدد کا نشناہ بنا کر ہلاک کردیا۔
News ID 1852952
آپ کا تبصرہ